بانی پی ٹی آئی کے اثاثوں میں 5 سال کے دوران 27 کروڑ 72 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا۔ ( کیسے؟)۔ دنیا نیوز کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق 2018 میں بانی پی ٹی آئی کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار روپے تھی جبکہ 2023 میں بانی پی ٹی آئی کے اثاثوں کی مالیت 31 کروڑ 59 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد ہو گئی ہے۔دستاویز کے مطابق بانی پی ٹی آئی ایک بھی گاڑی کے مالک نہیں ہیں ( پھر ٹریول کیسے کرتے ہیں؟) جبکہ سابق وزیراعظم کےاثاثوں میں 2 لاکھ روپے کی چار بکریاں بھی شامل ہیں ( گاندھی جی والے کام؟)بانی پی ٹی آئی نے زمان پارک لاہور میں 7 کنال 8 مرلے کا گھر وراثت میں ظاہر کیا ہے ( وہ بشریٰ بی بی کو حق مہر میں نہیں لکھ چکے؟) جبکہ زمان پارک کے گھر کی تعمیر پر 4 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ ظاہر کیا گیا ہے اسی طرح اسلام آباد میں بنی گالہ میں 300 کنال اراضی بطور تحفہ میں وصول ظاہر کی گئی ہے۔ ( یہ سب سے اہم ہے تحفہ، پہلے انگلینڈ والا اپارٹمنٹ بیچ کر بنانے کی کہانی تھی اور پھر جمائما سے قرض لے کر واپس کرنے کی)۔ اہم یہ بھی ہے کہ پچیس برس سے زائد عرصے سے سابق کرکٹر کا کوئی باقاعدہ ذریعہ روزگار بھی نہیں ہے۔

‏⁧